Advertisement

اداکارہ میرا کا مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری

 پاکستان کی اداکارہ میرا نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے ایک میسج دیا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ عالمی وبا کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

میرا نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اِس وقت آپ سب لوگ پریشان اور گھبرائے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ سب کے گھروں میں کیا ہورہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے دلوں کا حال بھی خوب اچھی طرح سے جانتی ہوں لیکن آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

میرا نے کہا کہ انشاءاللّہ اچھا وقت بھی جلد ہی آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ ماہ ہی امریکا سے وطن واپس آئی ہیں جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ میرا نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version