Advertisement

نوید رضا، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا

پاکستان کے نامور اداکار نوید رضا نے کورونا کے دوران پیش ہونے والی مشکلات کے بارے میں بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نوید رضا نے کہا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس بارے میں آپ لوگوں کو بلکل اندازہ نہیں ہے۔

ادکار نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا ایک ایسا بدترین وائرس ہے جس سے پوری دُنیا نمٹ رہی ہے۔

نوید رضا نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے اہلِ خانہ یا پھر اپنے آس پاس کے لوگوں سے صرف دو فیصد بھی محبت یا ہمدردی ہے تو آپ یہ نہ کہیں کہ کورونا موجود نہیں ہے۔

اداکار نوید نے بتایا کہ کورونا میں کیا کیا مشکلات پیش آتی ہیں،کورونا کے مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، تیز بخار میں جلتا ہے، پٹھوں اور سر کا درد برداشت کرتا ہے، کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا اور ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے۔

نوید نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس ہر صبح ایک نئی علامات لیکر آتا ہے جس سے مریض کا ڈر مزید بڑھ جاتا ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکار نے تمام لوگوں سےگھروں میں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور خود کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نوید رضا نے کورونا کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version