Advertisement

میڈیکل ماسک پہننے والوں کو ماہرین کی خاص ہدایت

عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کیسے کرنا، ماہرین نے بتا دیا۔

ماسک کے حوالے سےسعودی ڈاکٹروں نے شہریوں کو بتایا کہ طبی ماسک اگر گیلا ہوجائے تو وہ قابل استعمال نہیں رہتا۔

ڈاکٹروں نے  بتایا کہ گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے، تاہم کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا کہنا ہے کہ بعض لوگ میڈیکل ماسک گیلا ہوجانے کے باوجود استعمال کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گیلا ماسک غیر مؤثر ہوجاتا ہے اور یہ کسی بھی قسم کے  وائرس سے نہیں بچا پاتا لہذا گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے توجہ دلائی کہ میڈیکل ماسک کے برخلاف کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہاں تک کہ اسے دیگر کپڑوں کی طرح گھر کیواشنگ مشین میں دھو کر بھی دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب میڈیکل ماسک کو کئی گھنٹے استعمال کرنے کے بعد پھینکا نہ جائے بلکہ اسے دھوپ میں کئی گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جائے۔

دھوپ کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اورایسا میڈیکل ماسک ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر عسیری نے بتایا کہ گیلے میڈیکل ماسک کو دھوپ میں لٹکا کر اور خشک کرنے کے بعد دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کوئی بھی میڈیکل ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version