اداکار ہارون شاہد، نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ہارون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں کہا کہ کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے۔
اداکار نے عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو ٹوئٹر پر نشانہ بنایا۔
The same has been stated by Imran Khan since day one in Pakistan. However, your hatred has caused you to forget everything he said about the SOP's and focus on the fact that he said it's a type of a flu.
AdvertisementPS. All over the world it was initially diagnosed as a flu #COVID__19
— Haroon Shahid (@HaroonsMusic) June 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔
ہارون نے ٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے خطاب کے کچھ الفاظ تحریر کئے اور کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
https://twitter.com/HaroonsMusic/status/1270007141991145473
انہوں نے مزید بتایا کہ آپ بھی اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، کسی ایک کی بھی غلطی دوسروں کی جان لینے کا سبب بن سکتی ہے۔
اداکار ہارون نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے الفاظ ہیں۔
یاد رہے کہ یہی بات پہلے دن سے عمران خان بھی بیان کرتے آرہے ہیں، لیکن لوگوں کی نفرت نے یہ سب فراموش کر کے صرف اس جانب توجہ مرکوز کرلی کہ انہوں نے کورونا کو عام فلو کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کیونکہ کورونا وبا کے آغاز میں دنیا بھر میں اسے عام فلو ہی قرار دیا گیا تھا۔
ہارون شاہد نے کہا کہ
واضح رہے کہ اختتام میں ہارون شاہد نے کہا کہ ہر ملک کی کسی مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت دوسرے ملک سے مختلف ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

