ماہرہ خان کی جانب سے ایک دلچسپ پیغام جاری

پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ پانی چار خاص سبق سکھاتا ہے۔
https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1267173452588482560
ماہرہ خان نے بتایا کہ پہلا سبق یہ کہ آپ جو دیکھتے ہیں وہ اکثر آپکی پیش گوئی ہوتی ہے۔
دوسرا سبق جو نرم ہے وہ طاقت ور بھی ہو سکتا ہے۔
تیسرا استقامت رکاوٹیں توڑ سکتی ہے جبکہ چوتھا تبدیلی ہمیشہ ہوتی رہتی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے پیغام میں مصنف ینگ پیئبلو کا حوالہ بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اس ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News