Advertisement

عدنان صدیقی کا واجد خان کی یاد میں پیغام

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کی یاد میں پیغام  جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں عدنان صدیقی نے بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا۔

عدنان صدیقی نے پوست میں لکھا کہ’واجد خان چلے گئے اور باتیں ادھوری رہ گئیں۔‘

 عدنان صدیقی نے واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کی یادگار تصویر کے ساتھ پیغام جاری کیا۔

Advertisement

عدنان صدیقی نے کہا کہ 2020 میرے لیے ذاتی طور پر ایک نقصان دہ سال ثابت ہوا ہے کیونکہ میں نے اپنے دوست اور بھائی واجد خان کو کھو دیا ہے۔

اداکار عدنان نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں ممبئی گیا تھا تو ساجد اور واجد بھائی نے مجھے سحری کروائی تھی اور اپنی والدہ کے ہاتھ کی پکی نہاری بھی کھلائی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ اس دوران ہمارا دوستی کا مضبوط رشتہ بن گیا تھا اور جب میں واپس پاکستان آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ ہم دوبارہ ضرور ملیں گے لیکن آج واجد بھائی اِس دُنیا سے چلے گئے۔

اداکار نےبتایا کہ میں ہفتے کے اختتام پر لازمی واجد اور ساجد بھائی سے بات چیت کرتا تھا لیکن اِس بار واجد بھائی نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب واجد خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

واجد خان کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج بھی تھے۔

Advertisement

 تاہم طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور اُس کے بعد واجد خان انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے واجد خان کے لیے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی روح کو سکون ملے اور میں ہمیشہ آپ کو گانا گاتے ہوئے یاد کروں گا۔

ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version