چینی ماہرین کورونا ویکسین بنانے کے قریب ترین پہنچ گئے

کورونا سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، ویکسین جلد تیار ہوجائیگی
عالمی وبا کورونا ویکسین کی تیاری کے قریب تر چینی ماہرین پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کلنیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے لیے غیر ملکی رضاکاروں کی تلاش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔
غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی 200 سے زائد کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، ابھی تک صرف پندرہ کمپنیاں اپنے ٹرائلز ڈبلیو ایچ او کو پیش کرچکی ہیں، ان ویکسینز پر مزید تجربات کی ضرورت بھی ہے۔
یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر میں پھیلنے والا وائرس اب بھی دنیا میں تباہی مچارہا ہے۔
خیال رہے کہ وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
فلحال لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے منظور کی جانے والی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں مگر ڈبلیو ایچ او نے اس کی تاحال منظور ی نہیں دی۔
اس کے عالاوہ چین کی 2 دوا ساز کمپنیاں بھی ویکسین کی تیاریوں میں مصروف ہیں، چینی ماہرین نے اُن ویکسنز میں سے ایک ویکسین کے دو مراحل میں تجربات کیے جو کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق چینی رضاکاروں پر ہونے والے تجربے کی بنیاد پر دوا کو کامیاب اس لیے قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ وائرس اپنی بقا کے لیے خود کو بدل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

