Advertisement

امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں،امریکی صدر کا بڑا فیصلہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلیے ویزہ پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ویزا کے حوالے سے اعلان پیر کو متوقع ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیصلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے بیرون ملک سے روزگار کے لیے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے ویزہ پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ویزہ پالیسی سے چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزہ پالیسی ہوگی۔

Advertisement

تاہم اب موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کورونا وبا کا بہانہ بنا کر پناہ گزینوں پر پابندی کے پرانے ارادے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی سے تعلق سے رکھنے والی امریکا کی بڑی کمپنیوں نے خبردار کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے باہنر ورکز کو روکنے سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ناقدین کی جانب سے اس فیصلہ کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فیصلا اس لیا امریکا کے صدر کی جانب سے لیا گیا ہے کہ تاکہ وہ جلد ہی ہونے والے صدارتی انتخاب میں سخت گیر امریکیوں کے ووٹ حاصل کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version