Advertisement

سعودی عرب سے اچھی خبر

عالمی وبا کورونا وائرس کی مشکلات کے بعد اب سعودی عرب کی جانب سے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کا کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں تمام سرکاری دفاتر بھی کھل گئے اور معمول کے مطابق کام شروع  بھی کر دیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق کرفیو اٹھائے جانے کے بعد سرکاری اداروں میں ڈیوٹی ادا کرنے والوں کے لیے چار نکات مقرر کیے ہیں۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے جانے والا کرفیو اتوار 21 جون سے ختم ہونے پر سعودی عرب کے تمام سرکاری اداروں میں کام حسب معمول شروع کردیا جائے گا۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران کارکنوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ایس او پیز کا ہرطرح سے خیال رکھنا لازمی ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈیوٹی پر آنے والے کارکنوں کو 3 شفٹوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

پہلے گروپ کی شفٹ کا آغاز ساڑھے 7 پر ہوگا۔ دوسری شفٹ ساڑھے 8 پر پہنچے گی جبکہ تیسری شفٹ ساڑھے 9 بجے کام کا آغاز کرے گی۔

دوسرے جانب یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کارکن خواہ مرد ہوں یا خواتین جن کا دفتر آنا انتہائی ضروری نہ ہو وہ ورک فرام ہوم کے اصول کے تحت ہی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ ایسے کارکن جنہیں وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ ہو وہ بھی گھروں سے ہی ڈیوٹی ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس بات پرزور دیا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین مقررہ پروٹوکول کی ہر طرح سے پابندی کریں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version