کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اب تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہوئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد اضافے کے بعد چار ہزار 114 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید256ہیلتھ ورکرزکرونا وائرس کا شکار ہوئے، جن میں 139 ڈاکٹر اور 25 ڈاکٹرز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 466 ڈاکٹرز ، 501 نرسز جبکہ 1 ہزار 147 اسپتال ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ 2 ہزار 247 ہلیتھ ورکرز نے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
یاد رہے گے ملک بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والے 254 ہیلتھ ورکرز مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب اب تک ملک بھر میں اب تک1575ہیلتھ ورکرز کرونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
گزشتہ24گھنٹوں میں کروناسے2ہیلتھ کیئر ورکرزجاں بحق ہوئے، جس کے بعد اب تک صوبائی سطح پر سندھ کے16،کےپی میں 7، بلوچستان کے پانچ، گلگت بلتستان کے دو، پنجاب کے 6، اسلام آباد کے دو ہیلتھ ورکرز کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ شعبہ صحت سے وابستہ 38 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

