حنا الطاف کی آغا علی کے لیے محبت بھری تحریر

پاکستان کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے اپنے شوہر آغا علی کے لیے ایک محبت بھری اور جذباتی تحریر لکھی۔
اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے اور تمہارے ساتھ وقت پر لگا کر اڑ گیا، تم میری زندگی میں کیا جانے والا بہترین فیصلہ ہو۔
انہوں نے لکھا کہ تمہارا اعتبار، تمہارا یقین، محبت اور کام کے وقت تمہارا دیا ہوا حوصلہ، تم ہمیشہ مجھے سنتے ہو، حتیٰ کہ میں جب تھکی ہوئی ہوں تو تم میرے لیے کھانا بھی بناتے ہو، اور اس سب کے لیے شکریہ۔
اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے لکھے جانی والی اس تحریر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی گزشتہ ماہ نہایت سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
ان کی شادی کی تقریب میں صرف دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔
انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو شادی کی اطلاع دیتے ہوئے حنا نے لکھا تھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے، اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے ہیں۔
حنا الطاف نے کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔
واضح رہے کہ آغا علی کی سابق مانگیتر پاکستانی اداکارہ سارہ خان تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

