باکسر عامر خان کی اہلیہ نے صدف کنول پر تنقید کر دی

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ماڈل صدف کنول پر اپنی دوست سائرا یوسف کے گھر کو توڑنے کی وجہ سے تنقید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں شہروز سبزواری اور صدف کنول کے مابین تعلقات کی خبریں اس وقت منظرعام پر آئی جب شہروز سبزواری اور ان کی پہلی اہلیہ سائرا یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہیں تھیں۔
یاد رہے کہ ابتدا میں ، شاہروز سبزواری اور سائرا یوسف کے اہل خانہ نے بھی ان کی علیحدگی کی خبر کی تردید کی تھی ، لیکن بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوگئی۔
اس کے علاوہ دونوں شہروز اور صدف کو شادی کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز شہروز سبزواری نے وضاحت دی اوراللہ کی قسم کھا کر کہا کہ صدف کنول پہلی بیوی سائرا یوسف کی طلاق کی وجہ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ فریال مخدوم نے صدف کنول کو اپنی سہیلی سائرا یوسف کے ساتھ دھوکا کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News