Advertisement

مہوش حیات کس اداکار کے ساتھ 10 سالہ دوستی کی خوشی کو منانے کیلئے بے تاب ہیں؟

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے 10 سالہ پرانے دوست کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ساتھ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں بہت بُرا محسوس ہورہا ہے کہ وہ دوست کی سالگرہ کے دن اُن کے ساتھ نہیں ہیں۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ماشاءاللہ سے اُن کی اور اظفر کی دوستی کو ایک دہائی کا عرصہ بیت چکا ہے، اداکارہ نے اظفر کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے وجود کی مثبت انرجی سے دنیا کی روشنیوں اور رنگینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

اداکلارہ نے اختتام میں  اظفر کی جانب سے سال بھر دی جانی والی بھرپور حمایت، مشوروں اور تفریح کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ  مہوش حیات اور اظفر رحمن آخری بار فلم ’چھلاوہ ‘ میں ایک ساتھ ادکاری کرتے دکھائی دیئے تھے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے اظفر کے  آنے والے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Next Article
Exit mobile version