Advertisement

پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ کسی کھیل کو کوئی نہیں پوچھتا

پاکستان کے ٹاپ کراٹیکا سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ کسی کھیل کو کوئی نہیں پوچھتا۔

ایک بیان میں سعدی عباس کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہو یا وفاقی حکومت یا پھر نجی کمپنیاں، کرکٹ کے علاوہ کسی پر پیسہ لگانے کو کوئی تیار نہیں، پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ کسی اور کھیل سے وابستہ ایتھلیٹس کو کوئی نہیں پوچھتا کہیں فنڈنگ کیلئے جاتے ہیں تو یوں لگتا کہ بھیک مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کا حال بیان کیا اور جذباتی انداز میں کہا کہ اگر یہی حال رہا تو کھلاڑی کیسے محنت کریں گے؟

سعدی عباس ایشین اور کامن ویلتھ کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے والے پاکستان کے ٹاپ کراٹیکا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، وہ کسی اولمپک کوالیفائرز پر 15،20 لاکھ کی اسپا نسرشپ پر بھی تیار نہیں ہوتے۔

Advertisement

سعدی عباس نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر ہوتے تو زندگی کافی مختلف ہوتی، پاکستان سے نہیں بھی کھیلتے تو لیگز اور دیگر ایونٹس کھیل کر اچھا پیسہ بنالیتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کیریئر اسٹارٹ کیا تو اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے دبئی سے پاکستان آتے تھے اس وقت ساتھی ایتھلیٹس کہتے تھے کہ کیوں اپنی جیب سے خرچہ کررہے ہو۔

سعدی عباس نے بتایا کہ دنیا کی ٹیمیں جب ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے جاتی ہیں تو کھلاڑیوں کے لیے سارا بندوبست کیا جاتا ہے، ہوٹلز بہترین ہوتے ہیں، کوچز ہوتے ہیں، ڈاکٹرز ہوتے ہیں جبکہ ہماری ٹیم کے دوروں میں پیسے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version