اداکارہ عائشہ عمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی خوبصورت تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔
عائشہ عمر کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر کے ساتھ اداکارہ نے حوصلہ افزا پیغام بھی پوسٹ کیا۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام دریا سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ آہستہ ہوں اور مڑ جائیں اپنی رکاوٹوں کے گرد، خود کو قدرت میں ڈھال لیں، اور بہاؤ کے ساتھ بہہ جائیں اور واپس لوٹ کر نہ آئیں، ساتھ بہنے والوں کیلئے مددگار بنیں اور ثابت قدم رہیں۔
دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے ترکی کے شہر استنبول کے علاقے آبنائے باسفورس میں 2017 میں بنوائی تھی۔
یاد رہے کہ یہ آبنائے باسفورس ترکی کے شہر استنبول میں واقع ہے، جو ایشیا اور یورپ کو جدا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

