عاصم اظہر نے نئے گانے ’سوہنیا‘ کے بارے میں کیا خاص بات بتا دی؟

پاکستان کے گلوکار عاصم اظہر نے اپنے گانے ’سوہنیا‘ کے پسندیدہ حصّے کے بارے میں بتادیا۔
گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کی دھن گٹار میں بجاتے ہوئے اور ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
عاصم اظہر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے گانے کا وہ حصہ گنگنایا جو انہیں بے حد پسند ہے۔
fav part 🙌🏽 pic.twitter.com/OC67vhfdQO
Advertisement— Asim Azhar (@AsimAzharr) July 28, 2020
38 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں عاصم اپنے گانے کے پسندیدہ بول سریلی آواز میں گا رہے ہیں۔
دوسری جانب عاصم اظہر کے گانے’سوہنیا‘ کو کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سوہنیا‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 2 دن میں یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

