Advertisement

بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی

پاکستان کی نامور اداکارہ اقرا عزیز اور نامور اداکار اور میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام کیمشن میں لکھ دیا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔

اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’شیئر ٹو اوئیر‘ #ShareToAware ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 85 ہزار مداح لائیک کرچکے۔

دوسری جانب اقرا عزیز کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس خاتون پر فخر ہے۔

Advertisement

ایک اور محمد شیر نامی مداح نے کمنٹ کیا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کے اصل ہیروز ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا کی جانب سے شئیر کیے جانے والی اس پوسٹ اور اس پوسٹ میں استعمال کیے جانے والے کیمشن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version