Advertisement

مجھے یقین ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں، نادیہ جمیل

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے۔

موذی مرض کینسر کا شکار پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی یادگار تصویروں پر مبنی ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کی ہی زندگیاں اختتام پذیر ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ ہم ایک ترتیب سے اپنی زندگی گزارتے ہوئے اپنے اختتامی سفر کی طرف گامزن ہیں۔

دوسری جانب نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہماری زندگیوں کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہم اپنی ندگی میں آئی ہوئی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے کیسے نپٹتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں  نے کہا کہ یہ ہی رکاوٹیں ہمیں یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں کہ زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صبر سیکھنے اور اپنی زندگی کے ممکنہ خدشات سے نبردآزما ہونے کیلئے مسسل کوشش میں ہیں، جن میں فتح یاب ہونا ضروری ہے۔

Advertisement

یادرہے کہ نادیہ جمیل میں رواں سال اپریل کے آغاز میں موذی مرض بریسٹ کینسرکی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نادیہ اپنی بریسٹ کینسرکے علاج کی اطلاعات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version