Advertisement

نامور اداکار عدنان صدیقی اور راحت جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی اور راحت علی جلد ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وبا کے حوالے سے راحت اور عدنان ایک دعا میں ساتھ دکھائی دیں گے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ  میرا اور راحت فتح علی خان صاحب کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔

اس حوالے سے اداکار نے بتایا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے شدید پریشان کن رہے، کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا، میں اس تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا کیا۔

Advertisement

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عدنان نے لکھا  ایسے وقت میں مجھے محسوس ہوا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس خیال نے مجھے کوویڈ 19 کے اور اس کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی زندگیوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے لیے لکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے مداحوں کیلئے لکھا جسے وہ جلد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ کہ عدنان نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کو راحت فتح علی خان نے نے بےحد پسند کیا اور یوں دونوں کا اشتراک ہوا۔

یاد رہے کہ اپنی پوسٹ کے اختتام میں اداکار نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیہ کلمات بھی تحریر کئے

واضح رہے کہ اس دُعا کی ویڈیو جلد ہی ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version