شنیرا اکرم کی تصویر وائرل

پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کر دی ہے۔
شنیرا اکرم کی جانب سے ان کی فیملی کی یہ تصویر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم کنبہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ میں موجود ہیں۔
سماجی کارکن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں اس بارے میں بتایا کہ وہ اور ان کی فیملی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ شنیرا اکرم پاکستان میں مقیم آسٹریلیائی سماجی کارکن اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں۔
انہوں نے 2013 میں پاکستان کے کرکٹر وسیم اکرم سے شادی کی تھی۔
ان کی شادی کو 5 سال ہو گئے ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نم آیلا اکرم ہے۔
آیلا اکرم کی پیدائش 27 دسمبر 2014 میں ہوئی تھی۔
دوسری جانب شنیرا اکرم جلد ہی ایک آنے والی پاکستانی فلم ”منی بیک گارنٹ“ میں نظر آئیں گیں۔
واضح رہے کہ شنیرا اکرم مداحوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مداحوں سے جڑی رہتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News