Advertisement

پی ٹی اے کا پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پب جی

پاکستان ٹیلے کام اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے آن لائین گیم پب جی پر پابندی پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ٹیلے کام اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کےتحت تفصیلی فیصلہ جاری  کردیا ۔

پی ٹی اے  کے فیصلے میں کہا گیا کہ پب جی سے متعلق کئی ریسرچ اور سٹڈیز کا جائزہ  لینے کے بعد  پی ٹی اے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پب جی کے تباہ کن اثرات ہیں ۔اس سے نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے فیصلے میں کہا گیا کہ  پب جی ذہنی و جسمانی صحت کے  لیے مضر ہے ۔

پی ٹی اے حکام نے وضاحت دی کہ  ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی ختم کرنے کا نہیں بلکہ پی ٹی اے  کو یکم جولائی کی پابندی  کے حکم نامے کی تفصیلات جاری کرنے کاحکم دیا تھا۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس نے پب جی گیم کھیلنے والے کم عمر بچوں کی خودکشی کی رپورٹ دی۔  والدین اور شہریوں کی جانب سے 109 شکایات اور گیم بند کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں ۔

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ  پب جی انتظامیہ سے پوچھا 16سال سے عمر بچوں کو گیم سے دور رکھنے کےکیا اقدامات  کیے ۔تباہ کن اور مجرمانہ مواد روکنے کےلیے کیا اقدامات اٹھائے ۔پب جی گیم انتظامیہ نے پی ٹی اے کے سوالات کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

لہذا پاکستان ٹیلی  کام اتھارٹی  نے آن لائین گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پر عارضی پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو تفصیلی وجوہات کے ساتھ نیا حکمنامہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version