پاکستان میں آج مزید 4568 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4568 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 259463 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 4568 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1155 ، اسلام آباد میں 87 ، پنجاب میں 494 ، خیبرپختونخوا میں 269 ، بلوچستان میں 63 ، گلگت بلتستان میں 25 اور آزاد کشمیر میں 37 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 110068 ، بلوچستان میں 11385 ، خیبرپختونخوا میں 31486 ،اسلام آباد میں 14402 ، گلگت بلتستان میں 1775 ، پنجاب میں 88539 اور آزاد کشمیر میں 1808 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1155 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 110068 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں آج مزید 2042 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص
دوسری جانب آزاد کشمیر میں 37 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1808 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 494 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 88539 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 269 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 31486 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News