چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں-عمران عباس

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ شئیر کر دی۔
اداکار عمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔
اداکار نے اپنی اُس تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا۔
عمران عباس نے لکھا کہ اُمید پسندی ایک اچھی انسانی شخصیت کی بہترین علامت ہوتی ہے۔
اداکار نے لکھا کہ اُمید پسندی انسانی شخصیت کا ایک ایسا رویہ ہے جو اُسے بڑی سے بڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا سیکھا دیتا ہے۔
اس کے علاوہ عمران عباس نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں اور اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں۔
دوسری جانب اداکار عمران عباس نے اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جتنی زیادہ محنت کریں گے تو آپ اُس کو حاصل کرنے کے بعد خود پر اُتنا ہی زیادہ فخر محسوس کریں گے۔
واضح رہے معروف اداکار عمران عباس نے مشورہ دیا کہ کام زیادہ کریں اور خود کو محدود نہ کریں کیونکہ آپ کی حدود صرف آپ کی خیالی سوچ ہے اس لیے ہر وقت کوشش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

