Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا گانا جلد ریلیز

 ٹِک ٹاک کی مشہور شخصیت جنت مرزا کا گانا جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید کے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق10 جولائی جمعہ کو ریلیز ہونے والے بلال سعید کے  نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ہمراہ محمد علی جوش دکھائی دیں گے۔

 ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی ہے اور مداحوں کو بھی بڑی بے صبری سے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کا انتظار رہتا ہے۔

Advertisement

جنت مرزا  نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں جتنا چاہے کام مل جائے ٹک ٹاک کو ہمیشہ ترجیح دونگی ۔

حال ہی میں گلوکار بلال سعید کے گانے شاعر کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے والی  مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت سے لوگ مختلف پروجیکٹس کے لیے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوکار بلال سعید جیسے بڑے فنکار کے ساتھ کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

جنت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انڈسٹری کی بہتری اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے مستقبل میں بھی بہترین کام کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے عالاوہ جنت مرزا نے معروف ہدایت کار سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بطور اداکارہ کام کرکے سیلور اسکرین میں قدم رکھا ہے۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر کے اپنے گانے میں اریقہ حق کو شامل کرنے کے بعد بلال سعید نے بھی اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو ڈیبیو کروادیا۔

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گانے کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شاعر کا سفر اکثر حقیقت اور خوابوں کے مابین ٹوٹ جاتا ہے۔

بلال سعید نے اپنے نئے گانے کے حوالےسے لکھا کہ ’شاعر‘ ایک انسان کے حقیقت جیسے خواب کے سفر سے متعلق ہے۔

دوسری جانب بلال سعید نے بتایا کہ ون ٹو ریکارڈز کے تحت ریلیز کئے جانے والے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جنت مرزا اور اداکار علی جوش دکھائی دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس گانے کو گلوکار سرمد قدیر نے لکھا اور کمپوز کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version