Advertisement

دبئی جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

دبئی حکومت نے خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت کی جانب سے آج بروز منگل سے دبئی کو سیاحت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے دبئی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ منگل 7 جولائی سے ریاست میں سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ سیاحوں پر عمر کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی محکمہ سیاحت نے دبئی سفر کے حوالے سے 4 قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پہلا یہ کہ سیاح کو سفر سے قبل یہ چیک کرانا ہوگا کہ آیا اسے دبئی کا ویزا لینا ضروری ہے یا نہیں اور دبئی آمد ورفت کی بکنگ کرانی ہوگی۔

دوسرا یہ کہ عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی صورت میں اس کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔

جبکہ تیسرا یہ کہ سفر سے 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔

دوسری جانب دبئی محکمہ سیاحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے پر پی سی آر کی سہولت مہیا ہوگی البتہ دبئی آنے پر یہ ٹیسٹ کرانے کی صورت میں سیاح کو اس کا رزلٹ آنے تک خود کو آئسولیٹ کرنا ہوگا۔

تاہم محکمہ سیاحت کے مطابق اگر پی سی آر کا رزلٹ منفی آیا تو ایسی صورت میں سیاح ہوٹل سے نکل کر گھوم پھر سکتا ہے۔

البتہ ٹیسٹ پوزیٹو آیا تو اسے ایسی صورت میں دبئی محکمہ صحت کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے خود کو ہاؤس آئسولیشن میں رکھنا ہوگا۔

Advertisement

اس کے علاوہ دبئی جانے والوں کو سفر سے قبل میڈیکل فارم پر کرنا ہوگا اور قرنطینہ کی پابندی کا اقرار نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امارات ایئر اور فلائی دبئی اب تک 76 شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version