Advertisement

صدر مملکت گلوکارہ حدیقہ کے گانے کے معترف

پاکستان کے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تعریف کر دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کے لیے گائے گانے کی تعریف کردی۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر عارف علوی کے تعریفی پیغام کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کی عکاسی کرتا یہ ایک بہترین گانا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیریوں کے خواب، جیسا کہ اس گانے میں بتائے گئے ہیں، ایک دن حقیقت ہوں گے۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ یہ واقعی ایک دل کو گرما دینے والا گانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جو بھارت ظلم و ستم، قتل و غارت کررہا ہے اُس کا خاتمہ ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کی جانے والی اس پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کی بےحد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس گانے کو پسند کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں ایک گلوکارہ ہوں اور میں صرف یہ کرسکتی ہوں کہ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوموں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کا استعمال کروں۔

Advertisement

اس کے علاوہ  گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے ساتھی ترک فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ہم صرف ایک گانا گا کر نہیں رک سکتے بلکہ ہمیں کشمیریوں کی آواز سننے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری فنکاروں کے ساتھ بھی گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ مظلوموں کے لیے بلند کی گئی میری آواز عالمی رہنماؤں تک پہنچے گی اور وہ اس سلسلے میں مدد کریں گے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ ہمیں انصاف، امن اور محبت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اس گانے میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔

واضح رہے کہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version