Advertisement

سبسڈی کا مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، وزیراعظم

سبسڈی

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈی کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت  معیشت سے متعلقہ امور کے حوالے سے تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں بجلی گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی سٹورز،  ایکسپورٹس،  ہاؤسنگ، احساس کے بجٹ پر گفتگو کی گئی جبکہ این ایچ اے اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بجٹ اور سبسڈیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم نے احساس پروگرام کی جانب سے ضرورت مندوں کو کیش ٹرانسفر کے پروگرام کی افادیت، پہنچ اور شفافیت کو سراہا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ معیشت سے متعلقہ  تھنک ٹینک کے قیام کا مقصد اہم معاشی ایشوز پر غور کرنا ہے جبکہ تھنک ٹینک کا مقصد سفارشات اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے

Advertisement

وزیراعظم کا عید کے بعد “ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو ریلیف  کی فراہم کرنا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ غریب اور ضرورت مند افراد کو بجلی  گیس ، یوٹیلٹی اسٹورز و دیگر  سبسڈیز کی فراہمی کے حوالے سے احساس کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے بھی استفادہ کیا جائے۔

 عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم  مکمل طور پرشفاف طریقے سے ضرورت مندوں کو میسر آئے اور زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے جبکہ سیل سبسڈی کا جائزہ لیکر اس میں مزید بہتری اور اسکی افادیت بڑھانے  کے لئے جامع سفارشات پیش کرے ۔

اجلاس میں حماد اظہر، سینٹر شبلی فراز، عمرایوب خان ، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ندیم بابر بھی شریک ہوئے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین، سلطان علی الانہ، عارف حبیب اور اعجاز نبی نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version