Advertisement

امریکی گلوکارہ اور اداکار نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا

امریکی گلوکارہ ڈیمی لوواٹو نے امریکی اداکار میکس ایرک کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گلوکارہ ڈیمی لوواٹو اور اداکار میکس ایرک کی جانب سے اپنی منگنی کا اعلان گزشتہ روز فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر خوبصوت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈیمی لوواٹو نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر منگنی کی خوبصوت تصویر شیئر کی ہے۔

اس کے عالاوہ انہوں نے اپنے منگیتر کے لیے ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔

Advertisement

ڈیمی کا کہنا تھا کہ جس لمحے وہ میکس سے ملیں اُس لمحے سے لے کر آج تک وہ اُن سے بت پناہ محبت کرتی ہیں، یہ ایسے جذبات تھے جو وہ کسی اور سے بیان نہیں کر سکتی تھیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں میکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ خوش قسمتی سے میکس نے بھی اُن کے لیے ایسا ہی محسوس کیا جیسا کہ وہ کرتی ہیں، انہوں نے آج تک ایسی بے لوث محبت کسی کے لیے محسوس نہیں کی۔

دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ میکس نے آج تک اُنہیں بدلنے کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا، وہ جیسی ہیں میکس اُنہیں ویسا ہی پسند کرتے ہیں۔

ڈیمی لوواٹو کے منگیتر اور اداکار میکس ایرک کی جانب سے بھی اپنی منگیتر کے لیے پیغام شیئر کیا گیا۔

میکس نے کہا کہ وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے کہ وہ ڈیمی سے کتنا پیار کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہے گیں۔

Advertisement

میکس کا ڈیمی کو اپنی بیوی بننے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک بھی اور لمحہ ڈیمی کے بنا اس دنیا میں نہیں گزار سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیمی اور میکس رواں سال دوستی گہری ہونے پر نئے رشتے میں بندھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں کی منگنی کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بہت مبارک باد دی جا رہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version