Advertisement

ایل ای ڈی ٹیکنالوجی والا فیس ماسک متعارف

عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اب فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ماسک تیار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے  ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کیا ہے جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس ایل ای ڈی فیس ماسک کی قیمت 95 ڈالر ہے۔

اس ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے۔

اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد آب اس پر اپنی مرضی کا پیغام یا کوئی بھی خاکہ بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

ماسک کا فیبرک ایسا ہے جس کو لگانے کے بعد آپ با آسانی سانس بھی لے سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماسک پر صارفین سماجی دوری سے متعلق پیغامات بھی لکھے جا سکتے ہیں جیسے، 6 فٹ دور رہیں وغیرہ، کیونکہ ماسک پہن کر ابلاغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے

واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خاص کپڑے، ہوڈی اور دیگر کاسٹیومز بناتی ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version