Advertisement

سندھ اسمبلی میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل منظور

سندھ اسمبلی

سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل پر اعتراض

سندھ اسمبلی میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا معاملہ،سندھ اسمبلی میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

ترمیمی بل کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ علاقائی وباء  یا عالمی وباء کی صورت میں طلباء کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کر سکتا ہے۔

طلباء کا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کر دہ پالیسی کے تحت ہوگا،ترمیمی بل یکم جون سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمی وباء کی صورت میں ممکن نہیں ہیں۔محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے حکومت کی پالیسی کے تحت پروموٹ کرنے کی تجویز دی تھی۔

Advertisement

تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہ ہونے پر ترمیم کی گئی۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ارڈیننس 1979 اور سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1972 میں ترمیم کر دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version