Advertisement

بچوں کو ہراسانی سے متعلق پڑھانا شروع کیا تو بہت اعتراض کیا گیا- شہزاد رائے

گلوکار شہزاد رائے

پاکستان  کے معروف گلوکار شہزاد رائے  نے کہا کہ بچوں کو ہراسانی سے متعلق پڑھانا شروع کیا تو بہت اعتراض کیا گیا۔

سماجی شخصیت شہزاد رائے نے لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہم پڑھا رہے ہیں، اگر یہ تمام ملک کے نصاب میں شامل ہو تو اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

گلوکار نے کہا کہ اسکولوں کے اندر بچوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کونسلر کا ہونا بھی ضروری ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر نشر ہوئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور کے معروف نجی اسکولوں میں طالبات کو جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکولوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات روکنے کے لیے آگاہی دینی بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version