Advertisement

منصوبے کی تکمیل سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، محمود خان

دہشت گردی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے دورہ چکدرہ کیا جہاں وزیراعلیٰ نے سوات موٹروے کے چکدرہ انٹر چینج کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو سوات موٹروے فیز ون کی تکمیل کے سلسلے میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ سوات موٹروے فیز ٹو پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سے بھی اگاہ کیا گیا۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ سوات موٹروے فیز ون پر کام آخری مراحل میں ہے، اس سال اگست کے آخر تک فیز ون کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

رشکئی اکنامک زون حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے، محمود خان

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے کہا کہ سوات موٹروے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی اور کاروبار سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔

چکدرہ کے دورے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان کے ہمراہ فرانٹیر ورکس آرگنائزیشن ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اور ڈویژنل انتظامیہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
آسٹریلوی شخص نے دنیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اپنے نام کر لیا
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version