Advertisement

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا بڑا اعلان

سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم اعلان کر دیا گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے لوگوں کی محکمے کی طرف کوئی واجب الادا رقم ہونے کی صورت میں ایک سہولت فراہم کر دی ہے۔

 سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے عوام کی سہولت کیلئے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کی محکمے کی طرف کوئی واجب الادا رقم ہو تو وہ اسے تین ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ اس کی والدہ کا بیلنس محکمہ پاسپورٹ کے ذمہ ہے۔

 والدہ کئی بار بینک کے ذریعے بیلنس واپس لینے کی کوشش کرچکی ہیں مگر ناکام رہیں، مجھے بیلنس واپس لینے کا طریقہ کار بتایا جائے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اقامہ بنواتے یا تجدید کے وقت، خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) نکلواتے وقت بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا بیلنس محکمہ پاسپورٹ کی طرف چلا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رقم حاصل کرنے کا جو طریقہ معروف ہے اس میں بعض اوقات محکمہ پاسپورٹ کا سسٹم معاون ثابت نہیں ہوتا-

اس ہی وجہ سے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے یہ مسئلہ بہت سارے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وقتا فوقتا پیش آتا رہتا ہے۔

اس مسائل کے پیش آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بعض غیرملکیوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ اقامہ فیس اپنے کسی دوست یا شناسا کے ذریعے جمع کراتے ہیں۔ ایسی صورت میں ان کا بیلنس محکمہ پاسپورٹ کی طرف چلا جاتا ہے۔

Advertisement

لیکن اگر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے رقم جمع کرائے تو ایسی صورت میں بیلنس آسانی سے واپس آ جاتا ہے۔

عموما اپنے اکاونٹ سے فیس جمع کرائی گئی رقم واپس مل جاتی ہے لیکن محکمہ پاسپورٹ کے باہر ’سداد‘ کے ذریعے جمع کرائی گئی رقم کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا بیلنس ہماری طرف ہو وہ انفارمیشن سروس سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے مشترکہ کمیونیکیشن سینٹر کے ماتحت سرکاری ادائیگیوں کے سیکشن سے بیلنس واپس لینے کے لیے مشترکہ نمبر 19990 یا ای میل ccc@mof.gov.saیا ٹوئٹر اکاؤنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے بیلنس طلب کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version