Advertisement

وکی پیڈیا پر وزیر خارجہ کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی مذمت

وکی پیڈیا

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق وکی پیڈیا پر افواہیں پھیلانے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وکی پیڈیا پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا شرپسند عناصر کی جانب سے وکی پیڈیا کو ہیک کر کے افواہیں پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیر خارجہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کی صحتیابی کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک سے آنے والے پیغامات اور نیک خواہشات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز آڈیو پیغام میں اپنی صحت سے متعلق جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے انکی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی شر پسندی کا ایک اور مظاہرہ, ویکی پیڈیا پر کورونا کے باعث کوارینٹاین شدہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو مرحوم ظاہر کر دیا تھا۔

ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ سے متعلق غلط خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میری وفات  سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

وزیرخارجہ کے خلاف سازش، ویکی پیڈیا پر وزیرخارجہ کو مرحوم ظاہر کردیا

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ویکی پیڈیا پر میرے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا اورمیرے احباب اور اہل خانہ کو پریشان کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا میری وفات  سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہوں میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version