Advertisement

گلوکار شفقت امانت علی کے نئے گانے کی جھلک جاری

پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی  نے اپنے نئے گانے کی جھلک جاری کر دی ہے۔

اداکار شان شاہد نے گلوکار شفقت امانت علی کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1288771811434541057

شان شاہد نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی اپنا نیا گانا گنگناتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ پاکستانی عوام اور اپنے پیارے پاکستان کے ساتھ عشق و محبت کی آواز جلد آرہی ہے۔

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ شفقت امانت علی کے اس نئے گانے کو اُنہوں نے یعنی شان شاہد نے تحریر کیا ہے جبکہ گانے کے ہدایتکار ساجد علی ہیں۔

دوسری جانب شفقت امانت علی نے شان شاہد کے ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ گانا قوم کے ساتھ محبت کو بیان کرتے ہوئے لکھا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے گلوکار نے لکھا کہ ساجد علی کی ہدایتکاری میں بننے والے اس خوبصورت گانے کو سُننے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ہے

گزشتہ دنوں ہی شان شاہد اور شفقت امانت علی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی ایک پراجیکٹ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ شان شاہد اور شفقت امانت علی کے پیغامات کے بعد دونوں کے مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے پراجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکار شفقت امانت علی کے مداحوں کو ان کے اس نئے گانے کا شدت سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version