Advertisement

البانیہ کی 3 سالہ بچی نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پاکستانی اداکاروں کی تصاویرسے مماثلت رکھ کر اپنی تصاویر بنانے والی 3 سالہ بچی نے سب کے دل جیت لیے۔

پاکستان کی مشہور اداکاروں کی کچھ تصاویر یہ ہیں جو 3  سالہ مارج نے اُن ہی کے اسٹائل میں بنوائیں اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کے دوران دنیا بھر کے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور اس دوران بچے بھی گھروں میں رہ کر بوریت کا شکار ہو گئے ہیں۔

Advertisement

یہ حقیقت ہے کہ آن لائن کلاسز لینے کے علاوہ ، بچوں کی زندگی میں مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کوئی مواقع باقی نہیں رہے ہیں۔

 بچے نہ تو کھیلنے کے لئے باہر جاسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹ جا کے اپنی پسند کا کھانا کھا سکتے ہیں۔

اس ہی لیے والدین کے لئے اپنے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب والدین اپنے بچوں کو دن میں 24 گھنٹے موبائل فون استعمال نہیں کرنے دینا چاہتے کیونکہ موبائل کا زیادہ استعمال بچوں پر منفی اثرات پیدا کرتا ہے۔

اس ہی لیے بچوں کو مصروف رکھنے کے  لیے بہت سے والدین نے بچوں کے ساتھ آن لائن سرگرمیاں شروع کیں ہیں۔

بچوں کو آن لائن آرٹ کی کلاس دینے والوں میں پاکستان کی اداکارہ ثروت گیلانی بھی شامل ہیں۔

Advertisement

بالکل اسی طرح ، دنیا بھر کی بہت سے مائیں مختلف تخلیقی نظریات کے ساتھ آن لائن آرٹ کی کلاس دیتے ہوئے سامنے نظر آرہیں ہیں۔

واضح رہے کہ البانیہ سے تعلق رکھنے والی بچی کی والدہ نے فوٹو شوٹ کے ذریعے بچی کی بوریت دور کربے کی کوشش کی، اور اس کوشش کو بہت سراہا جا رہا ہے اور بچی کی تصاویر کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

البانیہ کی 3 سالہ بچی نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version