Advertisement

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

ایل او سی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے خلاف ورزی  کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اورسویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک معمر خاتون  زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ضلع نوشہرہ کے گاوں پبی سے تعلق رکھنے والے جوان امتیازعلی شہید ہوگئے  تھے جبک اس ے گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک

رواں ماہ  کہ آغاز میں بھی  ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Next Article
Exit mobile version