Advertisement

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگیا، اداکارہ زینب شبیر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر نے بتایا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگیا۔

یاد رہے کہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں سے ایک تصویر میں اداکارہ کو اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

 جبکہ دوسری تصویر میں میسج کا اسکرین شوٹ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اُن کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ پچھلے تین دن میرے، میرے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے انتہائی مشکل گزرے، کیونکہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ اس کا میں نے اسکرین شوٹ شیئر بھی کیا ہے۔

زینب نے کہا کہ میں نے آپ سب کو ایسے میسجز سے محتاط کرنے کے لیے یہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے iclpa @aqib522@ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے میں اُن کی مدد کی۔

دوسری جانب اداکارہ زینب شبیر نے اپنے دوست عبداللہ عاصم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

زینب شبیر کی جانب سے شیئر کردہ اس پوسٹ کو اب تک تقریباً ساڑھے پانچ ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں اداکارہ نے لکھا کہ اُمید ہے جنہوں نے میرا اکاؤنٹ ہیک کیا تھا وہ دوبارہ ایسا کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، دعاؤں کی طلبگار۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version