Advertisement

پیپلز پارٹی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نیر بخاری

سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے یوم شہدا کشمیر پر پیغام میں کہا کہ 13 جولائی کے شہداء کشمیر کا مشن آج بھی ادھورا ہے۔

اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ شہدا آزادی کشمیر کئ قربانیوں اور شرکاء جدوجہد آزادی کی جدوجہدکو سلام پیش کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے مزید کہا کہ حریت پسند کشمیریوں نے اباؤ اجداد  مشن کوفراموش نہیں کیا، اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے عالمی برادری مودی اور بھارتی قابض فوج کے مظالم رکوائے۔

 یاد رہے اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ  آج کی پریس کانفرنس کشمیر کے مسئلے سے شروع کروں گا اور پیپلز پارٹی کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف ہے۔

Advertisement

انشاء اللہ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ  کشمیریوں پر ظلم سے متعلق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ  میں  نے مودی کی پہلے دن سے کھل کر مخالفت کی ہے۔کشمیری عوام سیکڑوں دنوں سے بھارتی افواج کے لاک ڈاؤن میں ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا ملکی معیشت اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔عمران خان اب عوامی صحت کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یوم شہدا ہر سال 13 جولائی 1931 کو برطانوی دور حکومت میں سرینگر کی سینٹرل جیل کے سامنے فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک واقعے کے خلاف مسلمان احتجاج کر رہے تھے، تو ان پر مقدمات بنا دیے گئے، عبدالقدیر نامی کشمیری رہنما کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version