جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس نے سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار جویریہ سعود اور سعود قاسمی نے تجربہ کار اداکارہ سلمیٰ ظفر کے خلاف ایک مقدمہ درج کر دیا ہے۔
اداکارہ سلمیٰ ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں بتایا کہ جے جے ایس پروڈکشن نے سالوں پہلے کیے ہوئے کام کا ایک بڑا معاوضہ ادا کرنا ہے جو اب تک نہیں کیا۔
اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ 1 کڑوڑ سے زاہد رقم ہے جو اب تک نہیں ادا کیا ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ 6 سال ان کے ڈارمہ میں اداکاری کی لیکن پھر بھی دونوں میاں بیوی نے یہ سلوک کیا۔
اس حوالے سے اداکارہ جویریہ نے کہا کہ یہ الزامات جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس اور سعود پر بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے تصدیق کے بغیر ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، ان پر بھی پاکستانی سائبر کرائم کریمنل قانون کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تجربہ کار اداکارہ سلمیٰ ظفر نے رواں ہفتے کے شروع میں مشہور جوڑے جویریہ سعود اور سعود قاسمی پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ انسٹاگرام کے براہ راست سیشن میں تجربہ کار اداکارہ سلمیٰ ظفر نے جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس کو بے نقاب کردیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا بہت سے ڈرامہ کی کاسٹ اداکاروں کا معاوضہ روکا گیا ہے حد تاکہ اپنا حق مانگنے والوں کے ساتھ برا رویہ بھی اختیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News