Advertisement

عمران عباس نے مداحوں کے لیے فکر انگیز پیغام شئیر کر دیا

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ہر حال میں شکرگزار رہنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں 2020 میں پیش آنے والے حادثات اور شرح اموات کو یاد کر کے خدا کے ناشکری کرنے کے بجائے اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکرگزار رہنا چاہئے۔

عمران عباس نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم نے ہر لمحہ ہونے والی رحمتوں کی برسات کا شکر ادا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا جو ہمارے پاس موجود ہے اس کا شکر ادا کیا ہے؟

Advertisement

اداکار نے مزید کہا کہ کیا جو ہمارے اعمال ہیں اس کے بدلے کیا ہمیں کچھ ملنا بھی چاہئے؟

عمران عباس نے لکھا کہ ہمیں ان تمام نعمتوں اور برکتوں کا انداہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ ہم سے لے لی جاتی ہیں، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ اللہ کے شکرگزار رہیں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ زندگی خوبصورت چیز ہے، اُسکی رحم دلی اور مہربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

اپنے اس پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ہر وقت الحمداللہ کہتے رہا کریں تاکہ اس کی رحمتوں کے سائے میں رہیں۔

واضح رہے اداکار عمران عباس نے کہا کہ اللہ کے پاس بندے کو دینے کیلئے نعمتوں کی کمی نہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version