Advertisement

پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ، پاکستان نے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان نے پاک چین وزرائے خارجہ کے تزویراتی مذاکرات کے اعلامیہ پر بھارتی بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں پاک چین وزرائے خارجہ تزویراتی مذاکرات کے اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت کے جموں و کشمیر پر دعووں کی کوئی بنیاد نہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جموں و کشمیر کو خودساختہ اٹوٹ انگ ،لازمی جزو اور اندرونی معاملہ قرار دینا مضحکہ خیز, قانونی حقائق اور تاریخ کےبرعکس ہے۔

مزید پڑھیں

زاہد حفیظ چوہدری، ترجمان دفتر خارجہ مقرر

وزارت خارجہ کی جانب سے زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ...

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی دعویٰ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت کے جموں و کشمیر بالخصوص اپنے زیر قبضہ علاقوں پر دعووں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے ہوئے ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے جب کہ جموں و کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version