اداکارہ جگن کاظم کی چہرے پر مسکراہٹ کی وجہ آخر کون؟

لوگوں نے ’گینڈا‘ کہہ کر میرا مزاق اڑایا تھا، اداکارہ جگن کاظم
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے چہرے کی مسکراہٹ کی وجہ اپنے شوہر فیصل کو قرار دیا۔
اداکارہ جگن کاظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اپنے شوہر فیصل کے ہمراہ لی گئی ایک سیلفی شیئر کی اور محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔
جگن کاظم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے شوہر فیصل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی مسکرہٹ کی وجہ ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کا اعتماد ہیں اور ان کے چہرے پر مسکرہٹ کی وجہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصل ان کے ہیرو ہیں اور وہ ان کی شکر گزار ہیں ۔
جگن کاظم نے بتایا کہ فیصل ان کی تمام غلطیوں کو نظر انداز کر کے ان سے پیار کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور جلد ہی تیسرے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔
یاد رہے کہ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ کی دعاؤں اور مثبت توانائی کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ40 سالہ جگن کی پہلی شادی ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد اداکارہ 27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

