Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی 16 پوائنٹس پر عمل درآمد پر بریفنگ دی گئی جبکہ موٹر سائیکلز میں ٹریکر کے معاملے پر آئی جی سندھ  اور سیکریٹری  ٹرانسپورٹ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران اسٹریٹ کرائم پر قانون سازی پر سیکریٹری قانون کی جانب سے بھی بریفنگ جاری کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 8195 مدارس  اور امام بارگاہیں ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کیا جائیگا۔

اپیکس کمیٹی اجلاس کے اس ٖفیصلے کے بعد اب مدارس محکمہ تعلیم رجسٹر کرے گی۔

Advertisement

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے  کے حوالے سے قانون سازی  کی تیاری پر کام جاری ہے اور نئے قانون کی تیاری  کے لیے ہائی کورٹ سے مشاورت  جاری ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ نئے قانون جب تک بنے موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسز  ڈیل کیے جائیں کیونکہ صرف قانون بنانا کافی نہیں  بلکہ اس پر مکمل عملدرآمد  ضروری ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں  تاکہ  ملزمان کو سزا ہو کیونکہ عموماً کیسز کو کمزور بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد آزاد ہوجاتے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ  کی جانب سے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ سے درخواست کی جائے کہ اسٹریٹ کرائم کی سنائی کے لیے الگ جج تقرر کیا جائے۔

اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک  کے 12 پروجیکٹس  سندھ میں جاری ہیں جن  میں 2500 چائینیز  کام کررہے ہیں اور اس ضمن میں سی پیک  پروجیکٹس  کے اسٹاف کو مکمل  سیکوریٹی دی جارہی ہے اور ان چائینیز  اسٹاف کی سیکورٹی پر 4500 کے قریب اہلکار کام کررہے ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں  صوبائی وزراء ناصر شاہ، وزیراعلی سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، سیکرٹری داخلہ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version