Advertisement

امارات اور اسرائیل کے درمیان مواصلاتی رابطے بحال

امارات

معاہدے کے بعد امارات اور اسرائیل کے درمیان مواصلاتی رابطے بحال کردیئے گئے ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ٹیلی فون لائنز کھول دی گئی ہیں جس کے بعد عرب امارت سے باآسانی اسرائیل میں کسی بھی نمبر پر فون کیا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ شیخ عبدالله بن زايد اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنزئی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان فون لائنز کھولنے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر مواصلات نے متحدہ عرب امارات کو ٹیلی فون لائنیں کھولنے پر مبارکباد دی۔

ایرانی صدر نے امارات کے اسرائیل سے معاہدے کو بہت بڑی غلطی قرار دیدیا

Advertisement

اسرائیلی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ مواصلاتی رابطے کھلنے کے بعد متعدد معاشی مواقع پیدا ہوں گے جبکہ اعتماد بحالی کے اقدامات سے دونوں ممالک کے مفادات کا فروغ ممکن ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ٹیلی فونک رابطہ ممکن نہیں تھا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version