Advertisement

طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کیلئے قانون سازی کردی گئی

طلباء

سندھ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 8 لاکھ طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے لئے قانون سازی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ اسمبلی میں طلباءکو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بل پر دستخط کر دیئے۔

گورنر سندھ کے دستخط کرنے کے بعد سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قوانین میں ترمیم کر دی گئی۔

قوانین میں ترمیم ایکٹ کے تحت  تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلباء کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کر سکتا ہے۔طلباء کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وباء یا عالمی وباء کی صورت میں ایمرجنسی نافذ پر کیا جا سکتا ہے۔

طلباء کا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کر دہ پالیسی کے تحت ہوگا۔ ترمیمی بل یکم جون سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمی وباء کی صورت میں ممکن نہیں۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے حکومت کی پالیسی کے تحت پروموٹ کرنے کی تجویز دی تھی۔

تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہ ہونے پر ترمیم کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version