Advertisement

کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ ریلیز کر دیا

کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی جذبے سے بھرپور ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل جاوید کا کہنا تھا کہ میں مثبت سوچ رکھتا ہوں اور یہ گانا بھی اسی طرز کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ملی نغمہ بنایا جاتا ہے تو جذبے کے ساتھ بنایا جاتا ہے سوچ سمجھ کر ملاوٹ کرنے سے کشش ختم ہوجاتی ہے۔

معروف دانشور اور ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا کہ 73 سال سے پاکستان مشکلات میں تھا مگر مشکلات انہی پر آتیں ہیں جن کے آئندہ دن اچھے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نوجوان نسل بہت ذہین ہے پاکستان کا مستقبل بہت اچھا ہو گا۔

Advertisement

انور مقصود نے بتایا کہ 14 اگست کی مناسبت سے جاری ہونے والے ملی نغمے میں بھی یہی سوچ امید اور پیغام ہے۔

یاد رہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے نئے ملی نغمے ’زندگی ہے پاکستان‘ کی تعارفی تقریب کے موقع پر کیا ۔

دوسری جانب اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، سیکریٹری اعجاز فاروقی، آور نغمے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید نے بھی خطاب کیا ۔

علاوہ ازیں آرٹس کونسل کی پروڈکشن تلے جاری ہونے والے نغمے کے بول کے پس منظر کا آغاز اور اختتام انور مقصود کے شارٹ سے ہوا جب کہ 1947ء کی ہجرت، اور پاکستان کے شہروں دیہاتوں سمندر اور دریاؤں صنعتوں اور کھیتوں کو دیکھایا گیا ہے ۔

اس حوالے سے انور مقصود نے کہا کہ میں لوگوں کو خوش کرنے میں لگ گیا اصل میں مجھے بچوں کو پڑھانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی پیشانی روشںن اور آنکھیں چمکتی ہیں اور یہ نئی نسل بے انتہا قابل ہے..

Advertisement

اس کے علاوہ اس موقع پر صدر آرٹس کانسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آزادی کا جشن اسکردو سے لے کر کراچی تک ہر شخص مناتا ہے لیکن آرٹس کانسل کا انداز مختلف ہے۔

ملی نغمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ گانا معروف رائٹر صابر ظفر نے لکھا اور شقت امانت علی کی آواز میں رکارڈ کیا گیا۔

 جبکہ گانے میں انور مقصود پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گانا گورننگ باڈی آف آرٹس کانسل نے پروڈیوس کیا اور میوزک واجد سعید نے دیا۔

واضح رہے کہ ڈائریکشن کے فرائض دور حاضر کے نمایاں ڈائریکٹر سہیل جاوید نے انجام دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version