سربیا کے نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن جیت لیا

سربیا کے نوواک جوکووچ نے فائنل میں کینیڈا کے مائیلوس راؤنک کو ہراکر سنسناٹی اوپن جیت لیا۔
نوواک جوکووچ نے اسپینش اسٹار رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوکووچ نے 2020 ء میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
یاد رہے کہ عالمی نمبر ایک نے کیریئرکا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کیا اور رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
دوسری جانب سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوکواک جوکووچ نے پہلا سیٹ ایک چھ سے ہارنے کے بعد 29 سالہ کینیڈین حریف مائلوس راؤنک کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
واضح رہے کہ جوکووچ نے دوسرا ور تیسرا سیٹ جیت کر 2020 ء میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقراررکھا ، اورکیریئر کا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

