Advertisement

ژالے سرحدی نے تُرک اداکارہ کو ایمبیسڈر بنانے کے بیان پر وضاحت دے دی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے تُرک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے کے بیان پر وضاحت دے دی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اسراء کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

اداکارہ کے اس بیان نے ایک تنازع کی صورت اختیار کرلی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب ژالے نے اپنے اس بیان کی وضاحت دے دی اور کہا کہ ابھی حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا کہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ژالے سرحدی نے کہا میرے اس بیان کو سرخی بنالیا گیا جس کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکرہ نے واضح تور پر بتایا کہ میری پوری بات کو کسی نے بھی نہیں سنا کہ میں نے ایسا کیوں کہا تھا۔

ژالے سرحدی نے اہم مشورہ دے دیا

اداکارہ  نے طمانچے والے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چماٹ یا طمانچہ اس لیے کہا تھا کیونکہ ہم لوگ اپنے فنکاروں کو ترجیح نہیں دیتے اور غیر ملکی فنکاروں کو اور ان کے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں۔

 حالانکہ ان لوگوں کو دنیا بھر میں پہلے سے ہی پہچانا جاتا ہے اور ظاہر سی بات ہے عوام کو بھی وہی پسند آرہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں نے کسی اور پر یا باہر کے فنکاروں پر تنقید نہیں کی تھی بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ژالے نےویڈیو کے بیان میں کہا کہ میری بات کا غلط مطلب نکال کر اسے وائرل کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version