Advertisement

تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈیش بورڈ تیار

پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم ڈویژن نے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے ڈیش بورڈ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کیطرف اہم قدم اٹھاتی ہوئے پاکستان میں ایکسپوریشن کارروائیوں کو بہتر اور تیز کرنے کے کیے ڈیش بورڈ تیار کر لیاہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کو وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم کی نگرانی میں مکمل کیا گیا،ایکسپوریشن منیجمنٹ سسٹم ایپ بلاکس کی کھدائی اور پیداوار کی رئیل ٹائم معلومات فراہم کرے گی۔

پٹرول کی قلت کے معاملے پر پٹرولیم ڈویژن میں اجلاس

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیش بورڈ ایل ایم کے آر کمپنی کےاشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ ڈیش بورڈ کو قلیل مدت اور کم بجٹ میں تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

اپنے بیان میں وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے کہا کہ ڈیش بورڈ کو ای اینڈ پی انڈسٹری میں کاروبار میں آسانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ ای ایم ایس ایپ ڈیٹا بیس کے ذریعے فیصلہ سازی اور مینجمنٹ میں مدد ملے گی جبکہ پٹرولیم ڈویژن ملکی معاشی ترقی و نمو کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version